Getty Images
فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ارب فالورز ہو گئے ہیں۔ وہ دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں جن کے اتنی بڑی تعداد میں سوشل میڈیا فالورز ہیں۔
یہ ایک ارب فالورز ان کے انسٹاگرام، فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب اور چینی سوشل میڈیا ایپس ویبو اور کاشیو پر فالورز کا مجموعہ ہے۔
لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کے ایک ارب افراد فالورز ہیں کیونکہ ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہے جو ان کے مختلف اکاؤنٹس پر انھیں فالو کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ ان میں سے فیک اکاؤنٹس یا بوٹس بھی ہوں گے۔
مگر جو بھی ہو، پی پی فورسائٹ سے منسلک سوشل میڈیا ایکسپرٹ فالورز کی اس تعداد کو ’ایک بڑا عدد‘ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میڈیا اور مختلف برانڈز اس بات پر خاص توجہ دیں گے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے مزید یہ واضح ہوتا ہے کہ میڈیا میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔‘
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ نئی اور نوجوان نسل تک پہنچنے میں ٹیکنالوجی کا بہت عمل دخل ہے۔‘
فٹبال کے میدان میں انھیں اس طرح سے پیش کیا جاتا ہے کہ جیسے وہ ارجنٹینا کے فٹبال سٹار لوئنل میسی کے سخت حریف ہیں۔
لیکن میدان سے باہر ان کے درمیان ایسا کوئی مقابلہ نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر کون آگے ہے یا جیت رہا ہے۔ میسی کے 623 ملین فالورز ہیں۔
مگر صرف کھیلوں کی دنیا میں ہی نہیں بلکہ رونالڈو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہت سے بڑے ستاروں سے اس معاملے میں بہت آگے ہیں جن میں جسٹن بیبر، ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز جیسے نام شامل ہیں۔
حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر کام کرنے والے بھی ان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں جیسا کہ یوٹیوب پر دنیا کے ٹاپ یوٹیوبر بیسٹ کے کل فالورز کی تعداد 543 ملین ہے۔
Getty Imagesایک ارب فالورز
رونالڈو کی ایک ارب فالورز کی حد عبور کرنے کی ایک بڑی وجہ پچھلے مہینے ان کا یوٹیوب پر اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ ہے جہاں ان کے چینل کے ایک ہی ہفتے کے اندر 50 ملین سبسکرائبرز ہو گئے۔
اب اگر اس کا موازنہ میسی سے کریں جو 2011 سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود ان کے اب تک صرف 3.5 ملین سبسکرائبرز ہی ہیں۔
فالورز یا سبسکرائبرز میں فرق کی وجہ یوٹیوب پر حکمرانی کرنے والے والا اصول ہے: یعنی یوٹیوب کا مواد ہی آپ کو بادشاہ بناتا ہے۔
میسی کے چینل پر پچھلے تین سالوں میں صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی ہے، جو صرف آدھے منٹ کا ایک شاندار اور چمک دمک والا فٹبال اشتہار تھا۔
ان کے چینل پر موجود دیگر ویڈیوزبھی اسی طرح مختصر ہیں - جب کہ لمبی ویڈیوز عام طور پر مونٹاجز پر مبنی ہوتی ہیں جن میں انھیں اپنی آبائی زبان ہسپانوی میں بولتے دکھایا گیا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس یوٹیوب پر اب تک، رونالڈو کا چینل بنیادی طور پر ان کے اور ان کی اہلیہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ ساتھ ان کے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق ساتھی ریو فرڈینینڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو پر مشتمل ہے۔
پاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟خصوصی سِم کارڈ، ریشمی قالین اور پرتپاک استقبال: رونالڈو کی ایران آمد پر جشن بھی، تنازع بھی’شاور میں پش اپس، رات دو بجے برفیلے پانی میں نہانا۔۔۔‘ رونالڈو کی وہ خوبیاں جو انھیں ایک عظیم فٹبالر بناتی ہیںکھانا بنائیے، لاکھوں کمائیے
ان کے یوٹیوب پر موجود تمام مواد انگریزی بولنے والے ناظرین کے لیے بنایا اور پیش کیا گیا ہے، حتیٰ کہ کچھ ویڈیو میں رونالڈو بھی پرتگالی اور ہسپانوی زبان میں بات کرتے ہیں لیکن ان کو بھی انگریزی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔
رونالڈو اور ان کی اہلیہ تقریباً روزانہ ہی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور ان کے تھم نیلز یعنی مرکزی تصاویر بہت شوخ اور رونالڈو کی تصویر کے ساتھ ہوتی ہیں۔ لگتا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا ٹیم کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یوٹیوب پر ویڈیو کو مقبول کیسے بنانا ہے۔
رونالڈو نے ایک ارب فالورز حاصل کرنے کی خبر اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا سارا کیرئیر ہی ریکارڈ توڑتے گزرا ہے۔ ان کی کامیابیوں میں یوفا چمیئنز لیگ کی تاریخ میں ٹاپ سکورر رہنا، یورپین چیمیئن شپ میں سب سے زیادہ گول کرنا، اور کسی بھی بین الاقوامی کھلاڑی سے زیادہ بار کھیلنا شامل ہیں۔
گذشتہ ہفتہ ہی وہ نو سو گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بنے ہیں۔
ان کے پلیئنگ کیرئیر کی طرح ان کے پاس سوشل میڈیا پر اپنے فالورز مزید بڑھانے کاموقع بھی ہے۔ کیونکہ اپنے بہت سے حریفوں کی طرح وہ ابھی ٹھریڈز یا ٹک ٹاک پر موجود نہیں ہیں۔
اگر وہ ان پلیٹ فارمز پر بھی آ جاتے ہیں تو نہ صرف ان کے سوشل میڈیا فالورز کی تعداد بڑھے گی بلکہ ان کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔
فوربز میگزین کے مطابق ان کی کل آمدن اس وقت 260 ملین ڈالرز ہے جو کسی بھی ایتھلیٹ کی سب سے زیادہ آمدن ہے۔
دنیائے فٹبال کے شہنشاہ ’پیلے‘ جنھیں برازیل نے ’قومی خزانہ‘ قرار دیاکھانا بنائیے، لاکھوں کمائیے’شاور میں پش اپس، رات دو بجے برفیلے پانی میں نہانا۔۔۔‘ رونالڈو کی وہ خوبیاں جو انھیں ایک عظیم فٹبالر بناتی ہیںپاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟رونالڈو کی ’معمولی سی حرکت‘ اور کوکا کولا کو چار ارب ڈالر کا نقصانرونالڈو کی سعودی کلب میں شمولیت: ’انھیں ہر دن کے ساڑھے پانچ لاکھ یورو ملیں گے‘