اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی، انڈین میڈیا

اردو نیوز  |  Sep 15, 2024

این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کر لی ہے۔ 

واقعہ بدھ کی صبح 9 بجے پیش آیا جب ملائکہ کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقہ بینڈرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ 

اداکارہ کے سابق شوہر ارباز خان اور پولیس افسران ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ 

ملائکہ اروڑا مہاراشٹر کے شہر تھانے میں پیدا ہوئی تھیں اور 11 سال کی عمر میں ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بہن امریتا اروڑہ کے ساتھ شفٹ ہو گئی تھیں۔

ملائکہ کی والدہ، جوائس پولی کارپ، ایک ملیالی مسیحی ہیں اور ان کے والد انیل اروڑا ایک پنجابی تھے، جو انڈین مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے۔

حال ہی میں ایک فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ملائکہ نے بتایا تھا کہ وہ صرف 11 سال کی تھیں جب ان کے والدین کی طلاق ہوگئی۔ 

انہوں نے کہا ’اگرچہ میرا بچپن بہترین تھا لیکن یہ سب میرے لیے آسان نہیں تھا۔ میرے والدین کی علیحدگی کے بعد میں نے اپنی والدہ کو ایک نئے نظریے سے پہچانا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More