دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

ہم نیوز  |  Sep 15, 2024

دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ارویند کیجریوال کا کہنا ہے کہ میری سیاسی قسمت ووٹرز کے ہاتھ میں ہے، انہوں نے دہلی میں نومبر میں انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آئی پی پیز کا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار

دہلی ریاست کے انتخابات فروری 2025 میں شیڈول ہیں، آئندہ دو روز میں عام آدمی پارٹی نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔

ارویند کیجریوال رواں سال مارچ میں شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More