ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ، ’صدارتی امیدوار محفوظ ہیں‘

اردو نیوز  |  Sep 16, 2024

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

رؤئٹرز فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں کر سکا کہ جب بیان جاری کیا گیا تو ٹرمپ کہاں تھے۔ جبکہ انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے بھی کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

سابق امریکی صدر پر رواں برس 13 جولائی کو پنسلوینیا میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو پام بیچ میں تھے جہاں ان کا مار-اے-لاگو کلب واقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More