برازیل کے شہر ساؤ پالو میں میئر شپ کے دو امیدوار ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران آپس میں جھگڑ پڑے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، اس بحث کے دوران جس کا مقصد سیاسی خیالات کا تبادلہ تھا، ایک امیدوار نے دوسرے پر کرسی سے حملہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق، اتوار کے روز جب پابلو مارکل نامی امیدوار اپنا مؤقف بیان کر رہے تھے، تو جوز لوئیز ڈیٹینا نامی امیدوار نے اچانک ان پر کرسی سے وار کیا۔
اس واقعے کے بعد پابلو مارکل کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔
بعد میں، جوز لوئیز ڈیٹینا نے اس حملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا کیونکہ پابلو مارکل نے ان پر پرانے جنسی ہراسگی کے الزامات دہرائے تھے، جو سالوں پہلے مسترد ہو چکے تھے۔