ایمن اور منال خان کا پہلا فوٹو شوٹ کب اور کہاں ہوا تھا؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 18, 2024

شوبز کی معروف اداکارہ ایمن اور منال نے اپنا پہلا فوٹو شوٹ شیئر کر دیا۔

خوبصورت اور قابل جڑواں بہنوں کی یہ جوڑی سب کو ہی بے حد پسند ہے۔ لیکن چونکہ یہ دونوں کچھ عرصے سے ڈراموں سے دور ہیں تو مداح ان کے یوٹیوب ویلاگز اور انسٹاگرام کے ذریعے ان سے جڑے رہتے ہیں۔

اور اب ایمن اور منال خان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ میں انہوں نے کیپشن دیا کہ، "یہ تصویر ان کے پہلے فوٹو شوٹ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔"

اس تصویر میں دونوں بہنوں کو پہچاننا نہایت آسان ہے، کیونکہ ان کے چہروں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ایمن اور منال خان نے بہت چھوٹی عمر سے اپنا سفر شروع کیا تھا، اور آج سالوں کی محنت اور لگن کے بعد وہ دونوں کامیاب اداکارائیں، بیویاں، مائیں اور اب کاروباری شخصیات بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More