رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے بچن کی دوستی ٹوٹنے کی حیران کُن وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Sep 19, 2024

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی مقبول اداکارائیں رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے بچن کی گہری دوستی ٹوٹنے کی حیران کُن وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں رانی مکھرجی اور ایشوریا رائے کے درمیان بہت اچھی دوستی قائم تھی لیکن پھر دبنگ اسٹار سلمان خان کے غصے کی وجہ سے ان دو اداکاراؤں کی دوستی کا گہرا رشتہ ٹوٹ گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘چلتے چلتے’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنا تھا لیکن پھر اُن کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اُس وقت ایشوریا رائے کے سابق محبوب سلمان خان نے فلم ‘چلتے چلتے’ کے سیٹ پر ہنگامہ کردیا تھا جس کی وجہ سے فلم کے پروڈویوسر اور ہیرو شاہ رخ خان نے ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جب ایشوریا رائے کو اس بارے میں معلوم ہوا تھا تو اُنہیں لگتا تھا کہ رانی مکھرجی نے اُنہیں دھوکہ دیا ہے، جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کی دوستی ٹوٹ گئی تھی۔

اس حوالے سے رانی مکھرجی نے فلمساز کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ایشوریا کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، شاید اُنہیں ہی مجھ سے کوئی مسئلہ ہے کیونکہ اُنہوں نے خود مجھ سے فون پر بات کرنا چھوڑ دی ہے۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ میں ایشوریا سے کسی تقریب میں نہیں ملی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اگر کبھی ہمارا آمنا سامنا ہوا تو ہمارے درمیان سب ٹھیک ہوجائے گا اور ہم ایک دوسرے سے بات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More