ساڑھے 5 مہینے بعد نکاح کی تصویریں شئیر کردیں.. جویریہ عباسی کی دلہن بنی خوبصورت تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Sep 18, 2024

پاکستان کی مشہور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کے تقریباً ساڑھے 5 ماہ بعد دلکش نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں، جو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہیں۔

جویرہ عباسی، جو کہ اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کے چند ماہ بعد ہی دوسری بار زندگی کے نئے سفر پر روانہ ہوئیں، نے مداحوں کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں جویریہ کو دلہن کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ شربتی اور سنہری رنگوں کا حسین امتزاج تھا۔

اداکارہ نے اپنے نکاح کے موقع پر ہلکے میک اپ اور شاندار عروسی جوڑے میں اپنی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی خوشی اور سکون کا اظہار کیا، اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی، عنزیلہ عباسی، کی شادی گزشتہ برس ہوئی۔ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی طلاق 2009ء میں ہوئی تھی، جس کے بعد جویریہ نے رواں سال مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اور جولائی میں بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل نکاح کر لیا ہے۔

اب جویریہ عباسی نے اپنے نئے سفر کی تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی بانٹ لی ہے، جس کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More