بھارتی سینما گھروں میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دھماکے دار انٹری۔۔۔ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Sep 18, 2024

پاکستان کی سپر ہٹ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" جلد ہی بھارتی سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ انسٹاگرام پر موجود فلم کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ فلم 2 سال بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اب یہ 2 اکتوبر کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم کا نیا پوسٹر ہندی زبان میں پیش کیا گیا ہے، جس نے بھارتی شائقین کے درمیان مزید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلد ہی ان سینما گھروں کی فہرست جاری کی جائے گی جہاں فلم کی نمائش ہوگی۔

بھارتی فلم بین اس خبر پر بے حد خوش ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ فلم 2022 کے آخر میں بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی، مگر انتہا پسند ہندو تنظیموں اور مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے شدید مخالفت کی وجہ سے ریلیز روک دی گئی تھی۔

"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" 13 اکتوبر 2022 کو عالمی سطح پر ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More