کپل شرما شو میں ارچنا پورن سنگھ ہنسنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

اردو نیوز  |  Sep 19, 2024

حال ہی میں معرف کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن کی جھلکیاں منظر عام پر آئی ہیں۔

انہیں دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کے اداکاروں نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شائقین کے لیے بھرپور تفریح اور مزاح کا اہتمام کیا ہے۔

شوبز کی خبریں رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن میں عالیہ بھٹ، کارتک آریان اور دیگر کئی ایسے چہرے نظر آنے والے ہیں جنہوں نے ماضی میں کپل شرما کے شوز میں کم یا پھر شرکت ہی نہیں کی۔

خیر کپل شرما شو میں نئے مہمانوں کی تفصیلات اپنی جگہ لیکن یہاں آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس شو میں کام کرنے والے اداکاروں کے معاوضے پرانے معاوضے سے دو گنا کر دیے گئے ہیں۔

تاہم ارچنا پورن سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی تنخواہ دوسرے اداکاروں سے کم ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں سدھارت کھنہ کی جانب سے جب ارچنا پورن سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا ان کے ساتھی ایکٹرز اس وجہ سے جلتے تو نہیں کہ انہیں صرف ہنسنے کے پیسے دیے جاتے ہیں‘؟

اس سوال کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ ’پیسے تو یہ زیادہ لے جاتے ہیں بھیا، تو صحیح ہے نا محنت کرو بھائی۔‘

تاہم وہ اپنے معاوضے پر مطمئن نظر آئیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں تو صرف ہنسنے کے پیسے دیے جاتے ہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کے پہلے سیزن میں ارچنا پورن سنگھ ایک قسط کا انڈین کرنسی میں 10لاکھ وصول کرتی تھیں تاہم نئے سیزن میں ان کی تنخواہ کیا ہو گی اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب پہلے سیزن میں ایک قسط کے حساب سے کپل شرما انڈین کرنسی میں پانچ کروڑ، سنیل گرور 25لاکھ، کرشنا ابھیشیک 10لاکھ، ککو شردا سات لاکھ اور راجیو ٹھاکر چھ لاکھ وصول کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More