چیمپیئنز ٹرافی کیلئے دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں ، انتظامات خوب تر ہونے چاہیئں ، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025ء کی تیاریوں اور فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ اور اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فوری ضروری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ہر کمیٹی کی ذمے داریاں طے کی جائیں اور کام شروع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں، انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اپ گریڈیشن کے بعد شائقین کرکٹ کا ویو بہتر ہو گا اور میچ کو بہت انجوائے کریں گے ، فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More