ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ

ہم نیوز  |  Sep 28, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زر پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 3 ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیاہے۔

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More