تمھیں دیکھ کر وقت بھی رک گیا۔۔ محمد شامی کی لمبے عرصے بعد بیٹی سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 03, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی عائرہ کے ساتھ ایک مال میں خریداری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور اسے گلے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں شامی نے اپنی بیٹی کے لیے دل سے نکلنے والے جذبات کو الفاظ میں ڈھالتے ہوئے لکھا: "جب تمہیں اتنے عرصے بعد دیکھا تو وقت تھم سا گیا۔ تمہارے لیے میری محبت بیان کرنا ممکن نہیں۔ لو یو بیبو۔"

واضح رہے کہ محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، جس کے بعد ان کی بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔ لیکن، اس ویڈیو میں شامی کی اپنی بیٹی کے ساتھ محبت اور انسیت صاف جھلک رہی ہے، جو ہر دیکھنے والے کا دل جیت رہی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھ کر شامی کے مداحوں نے بھی اپنی بھرپور محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے، اور بیٹی کے ساتھ اس خوبصورت لمحے کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More