من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے اور۔۔ عثمان قادر کے کرکٹ چھوڑنے پر اہلیہ نے کیا جذباتی پیغام دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 04, 2024

"آج میرے لیے بطور پاکستانی ایک سیاہ دن ہے۔ پاکستان میں ہر میدان میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اور اقربا پروری پائی جاتی ہے۔ پسندیدگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ہم مستحق افراد کی حمایت کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر عثمان قادر نے آج کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا، جس پر ان کی اہلیہ صوبیہ عثمان نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں صوبیہ کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے لیے ذاتی اور قومی سطح پر ایک "سیاہ دن" ہے۔

انہوں نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے ملک میں اقربا پروری اور پسندیدگی کے کلچر پر کھل کر تنقید کی۔ ان کے مطابق، یہ رویے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور جب تک مستحق افراد کو آگے نہیں لایا جاتا، ہم بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

عثمان قادر، جنہوں نے اپنے والد، عظیم اسپنر عبدالقادر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کرکٹ میں نام بنایا، کافی عرصے سے این او سی کے معاملات میں الجھ کر دل برداشتہ تھے۔ آج بالآخر انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "آج میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More