سپیکر کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چودھری کیخلاف ریفرنسز موصول

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

سپیکرایاز صادق  کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چودھری کیخلاف ریفرنسز موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل خان بازائی کیخلاف ریفرنس ن لیگ کی طرف سے دائر کیا گیا ،الیاس محمد چودھری کیخلاف ریفرنس مسلم لیگ ق کی طرف سے دائر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 8 ٹربیونلز قائم کر دیے

ریفرنسز میں کہا گیا ممبران نے بجٹ سیشن میں پارٹی ڈائریکشنز کی خلاف ورزی کی،عادل خان بازائی حلقہ 262 کوئٹہ ، الیاس محمد چودھری حلقہ 62 گجرات سے منتخب ہوئے تھے۔

ریفرنسز کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز فالو کرنے کے پابند ہیں،ریفرنسز میں ممبران کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More