سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا،قواعد کی خلاف ورزی پر ڈینٹل کلینک سیل کیا گیا۔

راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ 

عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا،ذرائع کے مطابق  اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔

یاد رہے  عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ستمبر 2018 میں صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More