اسرائیل کا لبنان کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

سچ ٹی وی  |  Oct 04, 2024

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹس کے مطابق لبنان کی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ پبلک ورکس کے ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے کے باہر اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رائٹرز کو اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔ لبنان کے حزب اللہ گروپ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی بیروت کے مضبوط گڑھ پر لگاتار 11 حملے کیے ہیں، جس کی آواز بیروت میں موجود اے ایف پی کے صحافیوں نے بھی سنی ہیں۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بمباری اتنی شدید تھی کہ کار الارم بج گئے اور بیروت اور اس کے مضافات میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ رائٹرز کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لبنان کے بیروت ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس سے قبل حزب اللہ کے ایک اور قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ جمعرات کو اسرائیلی حملے میں بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

لبنان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More