راشد خان کی کابل میں شادی پر ورلڈ کپ سے متعلق پرانا بیان زیرِ بحث

بی بی سی اردو  |  Oct 05, 2024

افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان کی کابل میں شادی کی تقریب کے مناظر گذشتہ کئی روز سے وائرل ہیں۔ اب انھوں نے خود انسٹاگرام پر اس بارے میں لکھا ہے۔

اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے ’ہچڈ‘ لکھا، یعنی ’میری شادی ہوگئی ہے۔‘

راشد خان کی شادی پر ہزاروں لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تقریب میں شریک افغان ٹیم کے سینیئر کھلاڑی محمد نبی نے ایکس پر شائع کردہ پوسٹ میں راشد خان کو مبارکباد دی ہے۔

کابل میں تقریب کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں سینکڑوں لوگ مدعو کیے گئے تھے اور انتظامات کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی تھی۔

گذشتہ کئی برسوں سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، ون ڈے اور بین الاقوامی لیگز میں خطرناک سمجھے جانے والے سپنر راشد خان نے جمعرات کو کابل کے امپریل کانٹینل ہوٹل میں شادی کی۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر وائرل ہیں جس میں افغان کرکٹرز نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ان مناظر میں لوگ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں اور دسترخوان پر طرح طرح کے کھانے ہیں۔

ہوٹل کی جانب سے ایک بڑا سا کیک پیش کیا گیا جس پر راشد خان اور باقی ٹیم کی تصویر ہے۔

جبکہ ہوٹل کے باہر لوگ بندوقوں سے لیس نظر آ رہے ہیں اور آتش بازی ہو رہی ہے۔ تصاویر میں ایک لیکسس گاڑی بھی سجی سجائی کھڑی نظر آ رہی ہے جس کی نمبر پلیٹ پر نمبر کی جگہ ’راشد خان‘ لکھا ہے۔

ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پوسٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ اس رات راشد خان کے ساتھ ساتھ ان کے تین اور بھائیوں کی بھی شادی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/RashidKhanRK19/status/1841898295226204500

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’راشد خان کے ساتھ ان کے بھائی عامر خلیل، زکی اللہ اور رضا خان کی شادیاں بھی ہوئی ہیں۔‘

راشد خان چھ بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ ان کے بڑے بھائی کی شادی ہو چکی ہے جن کے بچے بھی ہیں اور راشد خان نے اپنے انسٹا گرام پر ان کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر رکھی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس شادی میں تقریبا ایک ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

اس شادی میں افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی پیش پیش تھے اور کئی جگہ انھیں مہمان خصوصی بھی بتایا گيا ہے۔ انھوں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: 'واحد کنگ خان، راشد خان آپ کو شادی مبارک ہو! میں آپ کے لیے زندگی بھر کی محبت، خوشی اور مستقل میں کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں۔'

کابل شو پر نیلوفر رحمانی نے اس شادی کی تقریب کی جھلکیاں پیش کیں اور افغانستان کے باشندوں نے بڑی تعداد میں راشد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر: ’میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا‘ ’مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کو فکر ہے کہ بابر کی شادی کب ہو گی‘ امبانی کے بیٹے کی شادی: ’پاکستان سے آئے‘ مہمان پولارڈ کی شرکت پر بعض فینز ناراضکم خرچ میں بہتر نتائج دینے والے ’مِسٹری سپنرز‘: کابل کی وہ خاص بات جو معیاری سپنرز پیدا کر رہی ہے’راشد خان نے تو کہا تھا وہ ورلڈ کپ جیت کر شادی کریں گے؟‘

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنز کیا کہ ’راشد خان نے تو کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شادی کریں گے، اس کا کیا ہوا؟‘

لیکن بہت سے صارفین نے اسے راشد خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’راشد نے ورلڈ کپ جیتنے پر شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ پہلے افغان ٹیم کو اچھی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

ایک صارف نے ان کی ماضی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’جب میں نے یہ سنا تو مجھے بہت صدمہ پہنچا کیونکہ سچ پوچھیں تو میں نے کبھی یہ بیان نہیں دیا کہ میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شادی کروں گا۔‘

’میں نے صرف یہ کہا کہ اگلے چند سالوں میں مجھے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور تین ورلڈ کپ ہیں۔ (2021 اور 2022 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023 میں 50 اوور کا ورلڈ کپ) اس لیے میری توجہ شادی کی بجائے کرکٹ پر مرکوز رہے گی۔‘

دریں اثنا بہت سے لوگوں نے سوال پوچھا ہے کہ ’دلہن کہاں ہے؟‘ افغانستان میں عام طور پر شادیوں میں خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ اہتمام کیا جاتا ہے اور بعض معاشروں میں خواتین کی نمائش کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

ایکس ہینڈل افغان اٹلان ون نے شادی کی چار تصاویر ڈال کر شادی کی رات کو 'تاریخی' قرار دیا اور لکھا: 'کابل کا نامور افغان کرکٹ سٹار اور ہمارے کپتان راشد خان۔۔۔ اور ان کے تین بھائیوں کی ایک ہی دن شادی ہوئی ہے۔ انھیں اور ان کے بھائیوں کے لیے خوش اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتے ہیں!'

https://twitter.com/Rashidholics/status/1841918942279020983

راشد خان نے ان دنوں ٹیسٹ کرکٹ میچز سے رخصت لے رکھی اور اس کی وجہ ان کی حال میں ہونے والی انجری اور اس کا آپریشن ہے لیکن وہ چھوٹے فارمیٹ کے میچز کے لیے افغان ٹیم کا حصہ ہیں۔

سنہ 2001 میں افغانستان کے حالات میں تبدیلی کے بعد راشد خان اپنے خانوادے کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئے تھہ جہاں انھوں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی۔ ان کے پسندیدہ کھلاڑی پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ہوا کرتے تھے۔

پھر چند سال پاکستان میں گزارنے کے بعد ان کا خاندان واپس افغانستان منتقل ہو گیا اور اب وہیں قیام پذیر ہے۔

راشد خان اپنے والد سے بہت قریب تھے۔ ان کے والد سنہ 2018 میں جبکہ والدہ سنہ 2020 میں لمبی بیماری کے بعد فوت ہو گئیں۔ راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان کے جانے پر رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر: ’میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا‘ ’مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کو فکر ہے کہ بابر کی شادی کب ہو گی‘ ’سب سے زیادہ خرچ زیورات پر آتا ہے‘: نمود و نمائش سے بھرپور مہنگی شادیاں جو لوگوں کو مقروض بنا دیتی ہیںامبانی کے بیٹے کی شادی: ’پاکستان سے آئے‘ مہمان پولارڈ کی شرکت پر بعض فینز ناراضشعیب ملک اور ثنا جاوید کی ’شادی‘ کی خبر: ’میں پانی پی رہی تھی جو سانس کی نالی میں چلا گیا‘ ’ریچارج پلان کی قیمت بڑھا کر ہر ماہ نئی تقریبات‘: اننت امبانی کی شادی پر شاہ خرچیاں کیوں زیرِ بحثاداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال کون ہیں اور دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More