Bill and Aileen
شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد چرچ سے باہر آتے ہوئے یاد گار لمحات کی فلم کو وہ صرف ایک بار ہی دیکھ پائے تھے کیونکہ پھر اس فلم کی رِیل کہیں گم ہو گئی۔
اب 57 برس بعد محض اتفاقاً انھیں فلم کا سراغ ملا تو میاں بیوی دونوں بہت خوش ہیں۔
ایلین اور بل کی شادی اگست 1967 میں سکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین میں ہوئی تھی۔
اس موقعے کی عکس بندی کے لیے بِل نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص سے کیمرا ادھار لیا تھا۔
ایلین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اتنے برسوں کے بعد اس یاد گار فلم کے ملنے پر کہا کہ ’یہ اتنا حیرت انگیز تھا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا‘۔
سنہ 1981 میں دونوں نے سکاٹ لینڈ کو خیرباد کہا اور آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ اس وقت دونوں 77 سال کے ہیں اور برِسبین میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ فلم محض اتفاق سے اس وقت سامنے آئی جب ابرڈین کے ایک رہائشی ٹیری چین کے لیےپرانی فوٹیج کو ڈی وی ڈی پر منتقل کیا گیا۔
Bill and Aileen Turnbullاِیلین اور بِل ٹرنبُل آسٹریلیا کے شہر برِسبین میں رہتے ہیں
ٹیری بتاتے ہیں کہ وہ رائل نیوی سے وابستہ تھے اس لیے انھوں نے تمام پرانی فوٹیج اپنے انکل کے پاس امانت کے طور پر رکھی تھی۔
مگر جب ان کے انکل نے گھر بدلنے کا فیصلہ کیا تو ٹیری نے اپنی امانت واپس لے لی اور اسے گھر کے بالا خانے میں رکھ دیا، جہاں وہ کئی برس تک یوں ہی پڑی رہی۔
اس سال اپریل میں ٹیری نے اس پرانی فوٹیج کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے پاس پرانی رِیلوں کو چلانے والا پروجیکٹر نہیں تھا۔
جب انھوں نے کسی شادی کی مختصر سی فلم دیکھی تو اس میں نظر آنے والی جگہ کو تو بآسانی پہچان گئے مگر وہاں موجود کسی بھی شخص کو نہ پہچان سکے۔
انھوں نے بتایا کہ ’پہلی فلم جو ڈی وی ڈی پر تھی وہ میرے لیے ایک پراسرار نا معلوم فلم تھی۔ یہ بظاہر ماسٹرِک چرچ میں ہونے والی ایک شادی کی تھی۔ میں نے اسے کئی بار دیکھا، میں (فلم میں موجود لوگوں میں سے) کسی کو نہیں جانتا تھا۔‘
ہوٹل کا بند کمرہ، زہر ملی چائے اور چھ لاشیں: وہ پراسرار واردات جس میں قاتل بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھااربوں ڈالر مالیت کے سونے کا فراڈ اور ایک پراسرار موت جو آج بھی معمہ ہےلاپتہ عمر رسیدہ والد کی تلاش: ’میرے والد کو جب نئی ساتھی ملی تو وہ میری زندگی سے غائب ہو گئے‘بے گھر اجنبی اور امیر بیوہ: سچی محبت یا دھوکے کی کہانی؟Studio Morgan / Bill and Aileen Turnbullایلین اور بِل کے پاس شادی کی تصاویر تو ہیں مگر فلم نہیں
ٹیری نے فلم میں سے ایک تصویر لے کر فیس بک پر لگا دی مگر فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
پھر یہ تصویر کسی دوسرے پیج پر شیئر ہوئی۔ اس دوران چھ مہینے گزر گئے اور پھر ایک روز انھیں پیغام موصول ہوا کہ یہ تصویر تو ان کی شادی کی ہے۔
اِیلین کا کہنا تھا کہ ’میں فیس بک دیکھ رہی تھی، اور شادی کی یہ تصویر سامنے آئی۔ میرے شوہر یہیں بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ان کی طرف مڑی اور کہا ’یہ دیکھو، ہماری شادی کی تصویر۔‘
’میں نے ٹیری کو پیغام بھیجا اور یوں بات آ گے بڑھی۔‘
سوال یہ ہے کہ ایلین اور بل کی شادی کی تین منٹ لمبی یہ فلم ٹیری تک کیسے پہنچی۔
BBCٹیری خوش ہیں کہ اس فلم کی کہانی کا اچھا اختتام ہوا
ہوا یہ کہ شادی کے بعد فلم دیکھنے کے لیے بِل نے ساتھ کام کرنے والے ایک محلے دار سے پروجیکٹر لیا۔
فلم دیکھنے کے چند روز بعد جب انھوں نے پروجیکٹر واپس کیا تو انھیں یاد ہی نہیں تھا کہ ان کی رِیل پروجیکٹر کے اندر ہی لگی ہوئی ہی رہ گئی۔
زندگی پھر سے مصروف ہو گئی اور پھر 1981 میں دونوں آسٹریلیا چلے گئے۔
اب جب نقطہ سے نقطہ ملایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس زمانے میں ٹیری کے چچا بِل ساتھ کام کرتے تھے اور بِل نے اپنی شادی کی فلم دیکھنے کے لیے پروجیکٹر ان ہی سے ادھار لیا تھا۔
کیپسول ہوٹل: صحراؤں میں تو کہیں چٹان سے لٹکی دنیا کی آٹھ غیر معمولی آرام گاہیںلاپتہ عمر رسیدہ والد کی تلاش: ’میرے والد کو جب نئی ساتھی ملی تو وہ میری زندگی سے غائب ہو گئے‘بے گھر اجنبی اور امیر بیوہ: سچی محبت یا دھوکے کی کہانی؟ہوٹل کا بند کمرہ، زہر ملی چائے اور چھ لاشیں: وہ پراسرار واردات جس میں قاتل بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھااربوں ڈالر مالیت کے سونے کا فراڈ اور ایک پراسرار موت جو آج بھی معمہ ہے