کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

کراچی: کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا۔ کیمسٹری میں نوبل انعام 2 امریکیوں اور ایک برطانوی سائنسدان کو دیا گیا ہے۔

کیمسٹری نوبل انعام 2024 امریکی ڈیوڈ بیکر، برطانوی ڈیمس حسابس اور امریکی جان ایم جمپر کو دیا گیا ہے۔ امریکی سائنسدان ڈیوڈ بیکر کو نئی طرز کی مصنوعی پروٹین بنانے پر نوبل انعام دیا گیا۔

برطانوی شہری ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ماڈل متعارف کرانے پر نوبل انعام دیا گیا۔

گزشتہ سال امریکہ کے 3 کیمیا دانوں کو مشترکہ طور پر نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے سال کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر مونگی جی بوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو کوانٹم نقطوں کی دریافت اور ترکیب پر دیا گیا تھا۔

کیمسٹری میں 2024 کا نوبل انعام ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کے لیے، ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کے ساتھ پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے دیا گیا۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ 9اکتوبر کو اعلان کیا۔ کہ سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن اور پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے اشتراک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا

خیال رہے نوبل انعام جیتنے والوں کے اعلانات کا سلسلہ ایک ہفتے سے شروع ہے۔ وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون کو مائیکرو آر این اے پر تحقیق کرنے پر فزیالوجی یا طب میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ مائیکروآر این اے کی بنیادی دریافت نے جین ریگولیشن کا ایک نیا اور غیر متوقع طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

واضح رہے طبیعیات کا نوبل انعام جس کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوا۔ جان ہاپ فیلڈ اور جیفری ہنٹن کو مصنوعی اعصابی نیٹ ورک کیساتھ مشین لرننگ پر کام کرنے پر دیا گیا۔ لٹریچر، پیس اور اکنامک سائنسز پرائز کے فاتحین کا اعلان بالترتیب 10اکتوبر، 11اکتوبر اور 14 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More