کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کااضافہ ہوا، انڈیکس 85 ہزار776 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 5.30 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 85669.27 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 208 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 172 کی قیمتوں میں کمی اور68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
مجموعی طور پر596.052 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 31.34 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز کے ایس ای 30 انڈیکس 224.90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 27216.22 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 467.61 پوائنٹس کی کمی کے بعد 129822.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔