سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے، گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں تین ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
سونا 500 روپے تولہ مزید سستا ہونے سے سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہو گئے ہیں۔
ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 4 ڈالر فی اونس کمی ہونے سے فی اونس سونا 2613 ڈالر ہو گیا ہے۔