وزارت مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Oct 11, 2024

وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہوں گی۔

جڑواں شہروں میں تعطیل، اے/او لیول امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے

اقلیتی طلبا کو آمدن سرٹیفکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق اور ذاتی، جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل مہیا کرنا ہو گی، رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبہ کے وظائف کیلئے 60 ملین روپے مختص ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائمری تا پروفیشنل سطح کی سرکاری درسگاہوں میں زیر تعلیم غیر مسلم طلبہ وظائف کے اہل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More