ضلع کرم میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہو گئے ، دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، تعداد 36 ہو گئی ، شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند
جاوید اللّٰہ محسود نے بتایا ہے کہ ضلع میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔