اسلام آباد: آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آ گئے۔ آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز رکن ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کا فارمولہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کیسے تشکیل دی جائے گی اس ضمن میں حکومت نے ڈھانچہ تیار کر لیا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 7 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ جبکہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز رکن ہوں گے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل پاکستان اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل ، جے یو آئی نے 24 نکاتی ڈرافٹ پیش کر دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس کے دوران جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا۔