شکیب الحسن کا بنگلادیش واپس جانے سے متعلق اہم فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Oct 18, 2024

بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے وطن واپسی پر یو ٹرن لے لیا۔

سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

شکیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی، ان کا جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں نام بھی شامل ہے۔

شکیب الحسن نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More