10 ملین پائونڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، پی آئی اے

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

پی آئی اے نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے بعض شعبوں میں برطانوی عدالت کی طرف سے برطرف ملازمین کے کیس میں پی آئی اے کو 10 ملین پائونڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بعض سوشل میڈیا چینلز پر برطانوی عدالت کی طرف سے پی آئی اے کو 10 لاکھ پائونڈ جرمانہ ادائیگی سے متعلق خبر زیر گردش ہے، جو سراسر غلط ہے ۔

ایک سیکنڈ میں 20 سے زیادہ فلمیں ڈاؤن لوڈ ، 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

ترجمان نے کہا کہ 2021 میں نکالے گئے 7 ملازمین کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف ایک دعوی دائر کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ مقدمہ فیصلہ کی سطح تک نہیں پہنچا تاہم دونوں فریقین کے وکلاء کورٹ سے باہر معاملے کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امید ہے فریقین کے مابین معاملہ کورٹ سے باہر طے پا جائے گا جو دونوں کے حق میں ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ اس سلسلے میں صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More