جولائی تا ستمبر :موبائل فونز کی درآمدات میں 19فیصد کمی

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر246ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر304ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

ایک سیکنڈ میں 20 سے زیادہ فلمیں ڈاؤن لوڈ ، 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

ستمبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر103ملین ڈالرخرچ ہوئے جواگست کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔

دوسری جانب مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کو اب مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں،بیرسٹر گوہر

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر374ملی ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 399ملین ڈالرتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More