ابھی تو میری عمر نہیں جبکہ بشریٰ انصاری۔۔ فواد خان کی ماں بننے والی عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے کیوں انکار کیا؟

ہماری ویب  |  Oct 31, 2024

عتیقہ اوڈھو نے اپنی وضاحت میں کہا، "میں نے فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان سے عمر میں بہت کم ہوں۔ بشریٰ انصاری میرے مقابلے میں زیادہ عمر کی ہیں، اس لیے یہ کردار انہیں زیادہ مناسب لگا۔"

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ انہیں مقبول ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، مگر انہوں نے اپنی عمر کے فرق کے باعث اس کردار کو کرنے سے انکار کیا۔ اس ڈرامے کو پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

ہدایت کار بدر محمود نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ پہلے اس کردار کے لیے انہوں نے عتیقہ اوڈھو کا انتخاب کیا تھا، مگر اداکارہ کی مصروفیات کی وجہ سے بات نہ بن سکی۔ بعد میں جب بشریٰ انصاری نے یہ کردار نبھایا تو شائقین نے ان کے کام کو بے حد پسند کیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا بھی سامنا ہے، جہاں کچھ صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب انہوں نے "ہمسفر" میں فواد خان کی والدہ کا کردار کیا تھا تو فہد مصطفیٰ کے ساتھ انہیں کیا مسئلہ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More