گوگل نے ویب صارفین کے لیے ای میلز کو تحریر کرنا بہت آسان بنا دیا

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2024

گوگل نے جی میل کے ویب صارفین کے لیے ای میلز کو تحریر کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے گوگل نے ہیلپ می رائٹ نامی فیچر جی میل کے ویب ورژن میں متعارف کرایا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی پر مبنی یہ فیچر اگست میں موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ فیچر فی الحال جی میل کے ان صارفین کو دستیاب ہے جو گوگل ورک اسپیس یا گوگل ون اے آئی پریمیئم پروگرام کے تحت ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

ہیلپ می رائٹ فیچر کے ذریعے صارفین محض ایک کلک پر نئے ای میل ڈرافٹس بنا سکیں گے۔ اگر آپ شروع سے آخر تک ای میل تحریر کرنا چاہتے ہیں تو بھی جیمنائی ٹولز سے آپ ایسا کرسکیں گے، بس اے آئی ماڈل کو آپ نے چند الفاظ فراہم کرنا ہوں گے۔

اگر آپ پہلے سے موجود کسی ڈرافٹ کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو پالش فیچر آپ کو مختلف آپشنز فراہم کرے گا۔ ان آپشنز سے ای میل کے انداز کو فوری بدلنا ممکن ہو جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ڈرافٹ کا آغاز کم از کم 12 الفاظ سے کرنا ہوگا جس کے بعد پالش آپشن نظر آئے گا۔

ہیلپ می رائٹ کا شارٹ کٹ کمپوز ونڈو میں نظر آئے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر بتدریج جی میل کے ویب صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More