خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 خوارج ہلاک، 3 زخمی

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 اور 4 نومبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے عام علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ جس میں خارجی دہشت گرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی خامرنگ کے علاقے میں ہوئی۔ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں اور فلسطین کی حالت زار کے بعد کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عبوری افغان حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More