مسلم لیگ ن نے بڑی وکٹ گرا دی

سچ ٹی وی  |  Nov 10, 2024

عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر زاہد خان کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

امیر مقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More