گیس بند ہو جائے تو بار بار گیزر نہیں چلانا پڑے گا۔۔ جانیں اس سولر گیزر کی قیمت جو بغیر گیس کے گرم پانی کی مشکل کرے آسان

ہماری ویب  |  Nov 22, 2024

سردیوں میں گیس کی عدم دستیابی نے گرم پانی حاصل کرنا ایک خواب بنا دیا ہے، لیکن اب اس کا آسان اور جدید حل سامنے آگیا ہے! سولر واٹر گیزر، جسے نجی کمپنی نے تیار کیا ہے، آپ کے روزمرہ کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین ایجاد ہے۔ یہ گیزر سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے پانی گرم کرتا ہے اور سردیوں کی یخ بستہ صبحوں کو سکون بخشتا ہے۔

یہ نظام نہایت سادہ لیکن کارآمد ہے۔ واٹر ٹینک سے جڑے چند پائپ سورج کی شعاعوں کو جذب کرتے ہیں اور پانی کو مسلسل گرم رکھتے ہیں۔ گیزر کا درجہ حرارت کنٹرول بورڈ کے ذریعے جانچا جا سکتا ہے، اور اگر آپ مزید ٹیکنالوجی پسند ہیں تو موبائل ایپ کے ذریعے بھی مانیٹرنگ ممکن ہے۔

یہ منفرد گیزر عام مارکیٹ میں نہیں ملتا، بلکہ صرف لاہور اور اسلام آباد میں قائم وئیر ہاؤسز سے دستیاب ہے۔ اس کی قیمت مختلف سائز کے حساب سے مقرر کی گئی ہے، جہاں 150 لیٹر کی قیمت 1,25,000 روپے، 200 لیٹر کی قیمت 1,40,000 روپے، اور 300 لیٹر کی قیمت 1,85,000 روپے ہے۔

یہ گیزر نہ صرف گیس کی پریشانی کا حل ہے بلکہ بجلی کی بچت اور ماحول دوست طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔ سردیوں میں گیس کی کمی کی فکر چھوڑیں اور سولر واٹر گیزر سے زندگی آسان بنائیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More