190 ملین پائونڈز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Nov 22, 2024

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی ، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

سابق خاتون اول کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی ۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More