’جونیئر سہواگ آرہا ہے‘، آریاویر کی ڈبل سینچری نے والد کے کھیل کی یاد تازہ کردی

اردو نیوز  |  Nov 24, 2024

انڈیا کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بیٹے آریاویر سہواگ نے ایک مقامی ٹورنامنٹ میں ڈبل سینچری سکور کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو آریاویر سہواگ نے کوچ بہار ٹرافی کے میچ کے پہلے روز میگھالیہ ٹیم کے خلاف دہلی کی طرف سے ڈبل سینچری بنائی۔

17 سال کے آریاویر سہواگ 200 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ان کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 208 رنز سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ کوچ بہار ٹرافی ایک چار روزہ ٹورنامنٹ ہے جو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

اس میچ میں میزبان میگھالیہ نے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد پہلی اننگز میں صرف 260 رنز بنائے تھے۔

اس کے جواب میں آریاویر سہواگ اور ارنب ایس بگا نے 180 رنز کی شراکت قائم کی جو دہلی کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوئی۔

ارنب ایس بگا دوسرے روز سینچری سکور کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے، تاہم آریاویر سہواگ 229 گیندوں پر 200 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فایم ’ایکس‘ کے صارفین کی جانب سے آریاویر سہواگ کی ڈبل سینچری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

گنجن جوشی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وریندر سہواگ کے بیٹے آریاویر سہواگ نے 34 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے۔‘

ہیسی برگ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’جونیئر سہواگ آرہا ہے۔‘

کاگیسو ربادا نے بھی آریاویر سہواگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جونیئر سہواگ قرار دیا۔

پوری یالن پرباکارن کی جانب سے بھی آریاویر سہواگ کی تعریف کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More