پنجاب کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تین طرز کی پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا۔
سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے تمام انتظامی سیکرٹریزاور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس کے مطابق پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گیا۔
محکمہ خزانہ کے 2015 میں جاری مراسلہ کے پیراگراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ جبکہ 2011 میں جاری کردہ مراسلہ کے پیراگراف ٹو کے تحت جاری اضافہ بھی ختم کردیا گیا۔
رشوت اور منصب کا ناجائز استعمال ، سعودی عرب میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار
اسی طرح فنانس ڈیپارٹمنٹ کے2022 میں جاری لیٹر کے پیرا گراف ون کے تحت جاری پنشن میں اضافہ ختم کردیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے مراسلے میں ہدایت کی کہ تمام محکمے اور ادارے 2 دسمبر2024 کے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے دستاویزی اقدامات کریں۔