تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ، ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا ، ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، 26 نومبر کو پی ٹی آئی کیساتھ ظلم ہوا، وفاقی حکومت نے شہریوں پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے، ملک اور وفاق کیخلاف سازش کی جا رہی ہے ، ظلم اور بربریت کیخلاف ہر حد تک جائیں گے، ہمارے پرامن احتجاج کو کمزوری سمجھنا غلط فہمی ہے۔
انہوں نے مزید کہ کہ جیلوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے کہ غیر قانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔