جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو چار دو سے شکست دی، کپتان حنان شاہد نے دو علی بشارت سفیاں خان نے ایک ایک گول کیا۔
پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان نے گول کرکے برتری دلائی لیکن چند منٹ بعد ہی جاپان کے کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
بابر اعظم کی پرفارمنس بحال نہ ہوئی تو ٹیم سے باہر ہو جائینگے، شعیب اختر
تیسرے کوارٹر میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلائی لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر2-2 کردیا۔
52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، جونیئرہاکی ایشیا کپ میں سفیان کا یہ دسواں گول تھا۔