پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس نے ایک لاکھ پانچ ہزار کی حد بھی عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 221 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قمیت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 277 روپے ، 80 پیسے پر آ گیا۔