پولیس نے بانی پی ٹی آئی خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔
تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔
پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم
مقدمے میں شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت بھی نامزد ہیں، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین اور علی بخاری کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔