نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث بورڈ کے معاملات رک گئے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ بننے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہوا۔ جس پر بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی تقرری نہیں کی گئی۔
جے شاہ کے سربراہ آئی سی سی بننے کے بعد عبوری بھارتی کرکٹ بورڈ کا عبوری سیکرٹری مقرر نہیں کیا جا سکا۔ جبکہ روزمرہ کے امور چلانے کے لیے بورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی تنازع، آئی سی سی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کو جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم بورڈ سیکرٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کو جوائنٹ سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیرغور ہے۔
گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل بھی بورڈ کے سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہیں۔ اور بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا دل اسلام کی طرف جھک رہا ہے ، مسلمان ہونا چاہتے ہیں ، ساتھی فٹبالر کا انکشاف
بھارتی کرکٹ بورڈ کے روزمرہ کے معاملات پر سیکرٹری کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔ لیکن سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے روزمرہ کے معاملات رکے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمہ داریوں سنبھال لی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے پارٹنر شپ کا فارمولہ بھارتی بورڈ نے مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پارٹنر شپ فارمولہ قبول نہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے اگلے 3 سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی تھی۔