شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری، نیمل خاور

ہم نیوز  |  Dec 13, 2024

اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انہوں نے تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دینی شروع کردی ہے۔

ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے نیمل خاور کا کہنا تھا کہ حمزہ کیساتھ کم عمری میں شادی کرنا اور پھر مصطفی کی پیدائش پران کی کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، بس وہ بچوں کو پسند کیا کرتی تھیں۔

شاہ رخ خان اپنی رہائشگاہ “منت” کو مزید بڑھانے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟

انہوں کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میری اپنی ذاتی شناخت کافی متاثر ہوئی ہے، میں مصوری کرنا تک بھول چکی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے اسی لیے حمزہ اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمے داریاں نبھائوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، ماں باپ کے تعلقات کا اولاد پر گہرا اثر پڑتا ہے، جب بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں باپ لڑرہے ہیں تو اس کے ذہن پر غلط اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More