بانی پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

سچ ٹی وی  |  Dec 21, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع کردیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے اور القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر حکومت نے کل تک 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ مانا تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع ہوجائےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل کال پر عمل شروع کردیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دے دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More