کوہلی کے مداحوں کیلئے بری خبر، بڑا جرمانہ عائد ہوگیا

سچ ٹی وی  |  Dec 26, 2024

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کو جان بوجھ کر کندھا مارا تھا۔

تجربہ کار اور سینئر بیٹر ویرات کوہلی کے اس رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھتے ہوئے تنقیدکی تھی تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

معاملہ کیا ہے؟ ٹیسٹ کے پہلے روز سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جس پر سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ کو ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے تھے اور پچ پر نوجوان بیٹر سے ٹکراتے ہوئے انھیں کندھا بھی مارا تھا۔

کوہلی کے رویے پر عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور پھر کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی جس پر میچ آفیشلز نے بھی مداخلت کر کے معاملے کو ٹھنڈا کیاتھا۔

دوسری جانب کوہلی کے الجھنے باوجود سیم کونسٹاس اعتماد کے ساتھ کھیلے اور 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More