27 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے، چیئرمین ایف بی آر

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 27 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اور 27 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ ایف بی آر کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ٹیکس نظام میں جدید ٹولز کو متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے ٹاپ 5 فیصد پر ہمارا فوکس ہے۔ اور 37 کروڑ روپے سے زیادہ 38 ہزار افراد نے ٹیکس کی رقم ادا کی ہے۔ مجموعی ٹیکس گیپ 7.1 ٹریلین روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 90 ہزار میں سے ایک لاکھ 69 ہزار کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اور ایک لاکھ 90 ہزار میں سے 38 ہزار افراد نے ٹیکس فائل کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تمام ادارے ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اور ٹاپ فائیو کے 33 لاکھ میں سے 6 لاکھ لوگ ٹیکس فائل کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More