سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 26, 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ74ہزار روپے کا ہوگیا۔

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے درمیان معاہدہ طے

10 گرام سونے کی قیمت میں 1200روپے کا اضافہ ہوا،قیمت2لاکھ34ہزار911روپےہوگئی۔

کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟

دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔

علی حسن زہری کومحکمہ زراعت وانڈسٹریز بلوچستان کا قلمدان سونپ دیاگیا

فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

عمران خان کی رہائی ہمارے اختیار میں نہیں،عدالتوں میں کیسز کاسامنا کریں،بیرسٹر عقیل ملک

ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More