پنجاب کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ صفر، مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اسلام آباد ٹول پلازہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک بند کردیا گیا۔
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند
موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 شام کوٹ سے فیصل آباد جبکہ موٹروے 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز بند کردی گئیں۔
ترجمان کہا کہنا تھا کہ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے۔