اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ہم نیوز  |  Dec 28, 2024

آسٹریلیا کے معروف بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے خلاف 140 رنز بنانے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 34 سنچری بنائی اور بھارت کے خلاف ان کی 11 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔

ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کے جوروٹ ہیں جنہوں نے دس سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں وہ اب فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More