وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ، صدر آصف زرداری اور عمران خان ساتھ مل کر بیٹھیں تو ملک کے 70 سالہ بحران کا خاتمہ 70 دن میں ہوجائے گا۔
خواجہ رفیق شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری کا نام مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے، ہم سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے لیکن اس سے غلطیوں کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔
عمران خان ملنا ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا ، مولانا فضل الرحمن
ان کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین اور میثاق جمہوریت اہم سیاسی دستاویز ہیں، میثاق جمہوریت میں بینظیر بھٹو اور نوازشریف نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور پھر بات چیت میں پیشرفت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج پی ٹی آئی اپنے مینڈیٹ کی بات کرتی ہے تو پھر سابقہ دور کی بھی بات ہونی چاہئے ، آگے بڑھنے اور مسائل کا واحد حل صرف مذاکرات ہیں۔