منال خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل احسن محسن سے شادی کی تھی اور اب وہ ایک بیٹے کی ماں ہیں۔
ایمن اور منال اکثر اپنے والد کے سپورٹ کی بات کرتی نظر آتی ہیں جو کہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
حال ہی میں ایمن اور منال خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں منال نے احسن سے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی۔
منال کا کہنا تھا، جب میں نے اپنی والدہ کو احسن کے بارے میں بتایا کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں تو، والدہ مطمئن نظر نہیں آئیں کیونکہ انہیں احسن پر زیادہ یقین نہ تھا۔
جبکہ والد کو احسن پسند آئے اور بعد میں والدین کی رضامندی سے ہماری شادی ہوگئی۔
ساتھ ہی ایمن خان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ، ان کے والد کتنے معاون تھے، وہ خود اداکار بننا چاہتے تھے لیکن پولیس میں نوکری ہوگئی۔ اس لیے انہوں نے اپنی بیٹیوں کو کیریئر بنانے کے لیے سپورٹ کیا تا کہ انکی بیٹیاں نہ صرف گھریلو خواتین بنیں بلکہ خود مختار بھی بنیں۔